بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا

راولپنڈی (یواین پی) پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا۔آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہےاور بھارت کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔اس سے قبل سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا تھا جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا گیا ۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ ادھم پور ایئر بیس کو فتح ون 3میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن ” بنیان المرصوص” لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے .آپریشن میں متعدد ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں