آئندہ تین چار روز کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 876)      No Comments

images
اسلام آباد ۔۔۔ آئندہ تین چار روز کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کےڈائریکٹر محمد حنیف نے کہا کہ ملک کے بالائی حصوں میں خلاف معمول زیادہ بارشیں جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں کم بارشیں متوقع ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژنوں اور کشمیر میں زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جبکہ شمالی بلوچستان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کم بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنوں، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژنوں اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں گرم اور مرطوب موسم متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes