اوکاڑہ؛ڈپٹی کمشنر گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس نے بھر پور کاروائی

Published on October 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدائیت پر پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن۔ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے جرمانے کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹس نے گراں فروشی،کم ناپ تول اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاپرائس مجسٹریٹس نے رواں ماہ سے اب تک مارکیٹوں کے 22ہزار 3سو2معائنے کئے گراں فروشی،کم ناپ تول اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16لاکھ 13ہزار پانچ سو جرمانہ جبکہ 28مقدمات درج کرواتے ہوئے 61افراد کو پابند سلاسل کروا دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ جائزہ منافع تاجروں کا حق ہے لیکن عوام کا استحصال کی صورت برداشت نہیں ہے گراں فروشی کرنیو الوں کو بھاری جرمانے اور پابند سلاسل کیا جائے گا۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے گراں فروشی،کم ناپ تول اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog