پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہوگیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسلام آباد(یواین پی )پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی حوالے سے بات کی تھی۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں