پاک بھارت کشیدگی، نواز شریف نے خاموشی توڑ دی، پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (یواین پی ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا ” اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ “خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی طے پاگئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیوٹرل مقام پر مزید مذاکرات ہوں گے۔

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں