طالبان کی طرف سے کالمسٹ عرفان طاہر کو قتل کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان

Published on July 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

unnamed
لاہور( یواین پی) کالمسٹ کونسل آف پاکستان نوجوان کالمسٹ ایس ایم عرفان طاہر ممبر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کو تحریک طالبان کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے نمائندے کے کے مطابق عرفان طاہر نے بتایا کہ انہیں تحریک طالبان کی طرف سے دھمکی آمیز ای میلز آرہی ہیں۔ جس کی انہوں نے انتظامیہ کوبھی اطلاع دے دی ہے۔ عرفان طاہر کالمسٹ کے مطابق ان کے اخبا ر کے دفتر میں کئی مرتبہ مشکوک افراد نے آکران کے با رے میں معلو ما ت حا صل کیں اور دفتر انتظامیہ کو دھمکیا ں بھی دیں کہ اگر ایس ایم عرفان طا ہر کو ان کے حوالے نہ کیا گیا تو وہ اخبا ر کے دفتر کو دھما کے سے اڑا دیں گے ۔ اور ان کا کہنا تھا کہ کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے مر کزی نا ئب امیر نے حکم جا ری کیا ہے کہ ایس ایم عرفان طا ہر کو سبق سکھایا جا ئے ۔ کیونکہ وہ ایک عرصہ سے تحریک طا لبان پاکستان کے خلاف خبریں اور کالم لکھ رہا ہے ۔ یا د رہے کہ ایس ایم عرفان طا ہر نے تمام مقتدر اداروں کو چھ ماہ قبل مطلع کیا تھا کہ اسے طالبان کی طرف سے جان سے ما رنے کی دھمکیا ں موصول ہو رہی ہیں ۔ لیکن ان اداروں نے ابھی تک اس کا کوئی مداوا نہیں کیا۔
کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے کنوینیئرکالمسٹ میرافسر مان، صدر ایم اے تبسم کالمسٹ ، سینئر نائب صدر عقیل خان،نائب صدر امتیاز شاکر، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، چیئر مین ایکشن کمیٹی وسیم نذراور صدر پنجاب حافظ جاوید الرحمن قصوری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کالمسٹ عرفان طاہر سمیت تمام نامورکالم نگاروں کی حفاظت کرے اور عرفان طاہر کوفوری سیکورٹی فراہم کی جائے اور اگر عرفان طاہر کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog