کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، کراچی کے 90فیصد علاقوں میں بجلی بحال، عوام کی جان میں جان آ گئی

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

333
کراچی (یو این پی) عوامی احتجاج رنگ لے آیا، کراچی میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے 90فیصد علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے جس سے عوام کی جان میں جان آ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے گزر رہا ہے۔ اس دوران کراچی کے اکثر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب شہر قائد میں بجلی کی بندش کے خلاف قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے قرارداد جمع کرا دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes