کچھ وجوہات کی بناء پر تنظیم غیر فعال رہی لیکن اب انشاء اللہ تعالی دوبارہ فعال ہوگی شاہد اقبال

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

kw
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) ایسوسی ایشن آف پاکستانی بزنس مینان کویت کے صدر شاہد اقبال نے کہاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تنظیم کو دوبارہ فعال کیاجائے کچھ وجوہات کی بناء پر تنظیم غیر فعال رہی لیکن اب انشاء اللہ تعالی دوبارہ فعال ہوگی ان خیالات اظہار انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دیئے جانے والی افطارپارٹی میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام ممبران تعاون کریں تاکہ پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط کیاجائے اوراپنے کاروبار کو پاکستان میں بھی رکھاجائے جو حالات ہوہم حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں اورجو پاک افواج اورحکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مشکلات کی گھڑی سے گذررہی ہے تمام اوورسیز پاکستانیز حکومت اور پاک افواج کے ساتھشانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اس موقعہ پر حاجی محمد افضل نور،اشتیاق ملک ،رانا عبدالستار ،عتیق عدنان ، افتخار گھمن،جہانزیب خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پاکستان سفارت خانہ کے ڈی افیئر حسن وزیر، لیبراتاشی نوردین خان ، کمرشل اتاشی منیزہ ،تھرڈ سیکرٹری شیرازعلی کے علاوہ طارق جاوید چوہدری ،رانا سہیل اعجاز ،عتیق الرحمان ، آصف جمال بھی موجودتھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes