بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے فاٹا بل نکالنے کی مذمت

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

لاہور (یو این پی) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قبائلی عوام کی خواہش کے مطابق فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرائے گی، حکومت نے عین وقت پر بل واپس لے کر فاٹا کے عوام سے نفرت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام سے عہد کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ان کی خواہش کے مطابق فیصلہ کرے گی، آصف زرداری نے اگست 2011ء میں ایف سی آر میں ترمیم کی تھی، آصف زرداری نے انگریز کا کالا قانون ختم کر کے فاٹا میں پولیٹکل پارٹیز ایکٹ نافذ کیا تھا۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے، فاٹا میں ہائیکورٹ کی حدود کے نفاذ اور ایف سی آر کے خاتمے کیلئے جد و جہد جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes