حکومت مسائل کے حل کیلئے عمران خان ،طاہر القادری کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے، خواجہ سعد رفیق

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

002
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی اختلافات کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ایک غیر جمہوری شخص ہیں وفاقی وزیر نے افسوس ظاہر کیا کہ عمران خان جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کررہے جس کی ان سے توقع تھی۔سعد رفیق نے کہا کہ مذکورہ دونوں رہنما کسی ثبوت کے بغیر حکومت کیخلاف الزام تراشی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عدالتی کمیشن سانحہ لاہور کی تحقیقات کررہا ہے اور اس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog