سیالکوٹ(یواین پی)ڈی جی لائیو سٹاک،ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک (توسیع) پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف نے سمبڑیال اور
پسرور کی تحصیلوں اور بجوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرہ مویشی مالکان سے ملاقات کی اور ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد تنویر اور دیگر متعلقہ حکام ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں 21 ویٹرنری کیمپس قائم کئے جا چکے ہیں جہاں پانچ ہزار جانوروں کی ویکسی نیشن اور چار ہزار ایک سو پچھتر جانوروں کا علاج مکمل ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1000 بیگز کے ذریعے دو ٹن چارہ تقسیم کیا جا چکا ہے، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے کہا کہ جانوروں کی ہلاکت کے اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر جمع کیے جا رہے ہیں جبکہ معاوضے یا ازالے کا فیصلہ حکومت کی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی قسم کی معاونت یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 0800-09211 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔