یتیموں کی کفالت بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے راؤمحمد ظفراقبال

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

Saqib
ٹوبہ ٹیک سنگھ(یواین پی ) جماعتِ اسلامی کے زیرِ احتمام الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤمحمد ظفراقبال نے کہا ہے کہ یتیموں کی کفالت بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے ، ملک میں 40 لاکھ یتیم بچے بے سہارا ہیں ، فاونڈیشن اللہ کی خوشنودی کیلئے کام کر رہی ہے ،الخدمت فاونڈیشن نے الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت اٹک ، راولاکوٹ ، باغ ، مانسہرہ سمیت پانچ شہروں میں سنٹر قائم کر دیئے ہیں ، جہاں یتیم بچوں کو بلامعاوضہ تعلیم، رہائش، خوراک، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ ڈونر کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جبکہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام پنجاب کے جنرل سیکرٹری اکرام سبحانی ، ضلعی صدرڈاکٹر زاہد ستار ،ضلعی امیر رحمت اللہ ارشد ، میاں ارشد جاوید ایڈووکیٹ ، میاں عارف زاہد ، چوہدری امجداور اے ڈی سی ،ملک خادم حسین جیلانی سمیت سینئر صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،راؤ محمد ظفراقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اندرون اور بیرون ملک خدمت خلق کا کام کررہی ہے، اسکا بڑا سہارا دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضا کار ہیں جو نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں،قدرتی آفات سے بچاؤ، ذہین بچوں کو وظائف کی فراہمی، صحت عامہ کے مسائل کا تدارک، مستحق یتیم بچوں کی کفالت، قیدیوں کی مدد، عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنا ہی ہمارا سنہری مشن ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن نے پنجاب کی 17 جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے ، راؤمحمد ظفر اقبال نے کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی ان کے گھروں میں کفالت کے ساتھ ساتھ آغوش الخدمت سنڑ کے نام سے ملک کے مختلف علاقوں میں یتیم خانوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، الخدمت فاونڈیشن ملک کے غریب نادار اور مستحق طبقے کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ،حکومت اس نیک مشن میں الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دے ، الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ اللہ اور اس کا رسول محبت کرتے ہیں،بے سہارا، کمزور اور معزور افراد معاشرے کا حصہ ہیں، معزور افراد اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، الخدمت فاؤنڈیشن فاؤنڈیشن معزور افراد کی وارث ہے، راؤ ظفر اقبال نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کے لاکھوں معذوروں کو ان کی بنیادی سہولیات پہنچا چکی ہے، بھلائی کے کاموں میں نیت کا درست ہونا لازمی ہے ،ہماری خدمت کا مرکز اللہ کی رضا ہے،جبکہ پانچ معذور افراد میں ویل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题