پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم اورنگزیب وزیراعظم کی کارکردگی سے خوش، خراج تحسین پیش کردیا

Published on April 3, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود اس کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا جو ذمہ دار قیادت کا واضح ثبوت ہے، سینئر وزیر پنجاب
لاہور(یو این پی) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عوام کو ایک ماہ تک ریلیف دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود اس کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا جو ذمہ دار قیادت کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ مؤثر حکمت عملی اور بہتر مالی نظم و ضبط کی مثال ہے، وزیراعظم نے دانشمندانہ انداز میں فِسکل اسپیس پیدا کی، کفایت شعاری اپنائی اور غیر ضروری اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔مریم اورنگزیب کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں شدید اضافے کے باوجود پاکستان کو اس صورتحال سے محفوظ رکھنا مضبوط پالیسی سازی اور مؤثر سپلائی چین مینجمنٹ کا نتیجہ ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عوام کو ایک ماہ تک ریلیف دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود اس کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا جو ذمہ دار قیادت کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ مؤثر حکمت عملی اور بہتر مالی نظم و ضبط کی مثال ہے، وزیراعظم نے دانشمندانہ انداز میں فِسکل اسپیس پیدا کی، کفایت شعاری اپنائی اور غیر ضروری اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں شدید اضافے کے باوجود پاکستان کو اس صورتحال سے محفوظ رکھنا مضبوط پالیسی سازی اور مؤثر سپلائی چین مینجمنٹ کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فرق ہوتا ہے ایک ذمہ دار قیادت اور ایک ایسی قیادت میں جس نے اپنی جھوٹی اور مصنوعی سیاست کو بچانے کیلئے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا، آج ہر پاکستانی کو فخر ہونا چاہیے کہ اس کی قیادت شہباز شریف جیسے ذمہ دار اور سنجیدہ رہنما کے ہاتھ میں ہے، جو مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔مریم اونگزیب نے کہا کہ آج بھی جب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، تو اسے عام عوام پر مکمل بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے متوازن کیا گیا، 2 ویلرز استعمال کرنے والے محنت کش طبقے، چھوٹے کسانوں (25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے)، اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو خصوصی ریلیف دے کر مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ وہ قیادت ہے جو مشکل حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی بلکہ ہر ممکن حد تک سہارا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان ایسے رہنما کے ہاتھوں میں ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے اور ان کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق کی اکائیوں اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی مفاد میں مشترکہ فیصلوں کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题