اس عرصے میں وہ واحد بلے باز ہیں جس نے 150 سے زیادہ سٹرائیک ریٹ اور 40 سے زیادہ کی اوسط سے 1500 سے زیادہ رنز بنائے
لاہور (یوا ین پی) اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان سال 2025ء سے اب تک 150 چھکے مکمل کرنے والے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بیٹر بن گئے۔ صاحبزادہ فرحان اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 169 میچز میں 34.80 کی اوسط اور 139.20 کے سٹرائیک ریٹ سے 5220 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔اس عرصے میں وہ واحد بلے باز ہیں جس نے 150 سے زیادہ سٹرائیک ریٹ اور 40 سے زیادہ کی اوسط سے 1500 سے زیادہ رنز بنائے۔انہوں نے اس مدت کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں (7) ، نصف سنچریاں (17) سکور کیں جب کہ سب سے زیادہ چوکے (243) اور سب سے زیادہ چھکے (150) بھی لگائے۔ اس عرصے میں زیادہ چھکے لگانے والے دیگر بیٹرز میں ابھیشیک شرما (136)، فن ایلن (133)، نکولس پورن (130) اور شیمرون ہیٹمائر (129) شامل ہیں۔اس عرصے کے دوران حسن نواز 100 چھکے لگانے والے محض دوسرے پاکستانی ہیں۔سال 2025ء سے اب تک صاحبزادہ فرحان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 69 اننگز میں 42.03 کی اوسط اور 154 کے سٹرائیک ریٹ سے 2690 رنز سکور کیے ہیں جو اس مدت میں کسی بھی بیٹر کے سکور کردہ سب سے زیادہ رنز ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ اس مدت میں 32.79 کی اوسط سے 2197 رنز بناکر دوسرے، ویسٹ انڈیز کے شے ہوپ 36.58 کی اوسط سے 2195 رنز سکور کرکے تیسرے، ان کے ہم وطن نکولس پوران 36.90 کی اوسط سے 2030 رنز بنا کر چوتھے جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما 37.15 کی اوسط سے 1932 رنز بنا کر 5ویں نمبر پر ہیں۔