جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے، پاکستان نے امید کی راہ دکھائی، پاکستان امن، اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے : فاسٹ باولر
لاہور (یو این پی ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا امریکا ایران جنگ بندی پر پاکستان کے کردار پر بیان سامنے آگیا۔ ایکس پر جاری بیان میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار قابل فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور استحکام کے فروغ پر قومی قیادت کی کوششیں قابل ستائش ہیں، جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے، پاکستان نے امید کی راہ دکھائی، پاکستان امن، اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے، پاکستانی ہونے پر فخرہے‘۔ اس سے قبل سابق کپتان اور شاہین آفریدی کے سسر شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان فخر کے ساتھ سربلند کھڑا ہے کیونکہ یہ ہماری تاریخ کے اہم ترین سفارتی لمحات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح حکمت عملی اور مضبوط ارادے کے ساتھ قیادت کی ہے۔ پاکستان علاقائی امن کے لیے ایک مضبوط اور ذمہ دار آواز بن کر ابھرا ہے، جس نے ایران اور اس سے آگے دیرپا استحکام کی راہ ہموار کر دی ہے۔