Latest News
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

پاکستان کو ایک اور آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی

آئی سی سی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ٹیم کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
لاہور (یو این پی)پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایک اور میگا ایونٹ کی میزبانی دے دی ہے۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2028 کی میزبانی کرے گا جس کی باقاعدہ منظوری حالیہ اجلاس میں دی گئی۔ اس سے قبل پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سمیت بڑے ایونٹس کی میزبانی مل چکی ہے اور اب ایک اور عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی مل گئی۔ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2028 میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت 10 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کریں گی جن میں 2026 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں، میزبان ملک (اگر پہلے سے کوالیفائی نہ کرے) اور 6 جولائی 2026 تک ICC ویمنز T20I رینکنگ میں اگلی سب سے اونچے درجے والی ٹیمیں شامل ہیں۔باقی دو ٹیموں کا فیصلہ گلوبل کوالیفائر ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں مختلف ریجنل کوالیفائنگ ایونٹس بھی شامل ہوں گے۔آئی سی سی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ٹیم کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی مکمل تفصیلات اور ریجنل الاٹمنٹ جولائی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں طے کی جائیں گی۔

0 Comments

Please solve this simple math problem to verify you are human.

Post Column