بورے والا میں پھٹہ لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ، دو حقیقی بھائی جاں بحق

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

index
بورے والا (یو این پی) نواحی قصبہ دیوان صاحب میں پھٹہ لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ کے دوران دو حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے۔ معروف روحانی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ کے دربار واقع دیوان صاحب چک 317 ای بی کے دروازے پر تبرک اور مٹھائی وغیرہ کا پھٹہ لگانے کے تنازعہ پر صبح سات بجے ملزمان رجب علی، علی حسن اور غلام نبی نے اپنے مخالف دکانداروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو حقیقی بھائی محمد شہباز اور محمد امیر پسران غلام محمد قوم چاولیانہ جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے دربار اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا روانہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy