سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد نے ایک احتجاجی ریلی نکالی

Published on July 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

Har
ہارون آباد(یواین پی)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد نے ایک احتجاجی ریلی نکالی ،احتجاجی ریلی کی قیادت محمد اقبال قادری نے کی احتجاجی ریلی میں خواتین نے بھی شرکت کی ریلی کا آغاز بلدیہ آفس کے سامنے قائد اعظم روڈ سے ہوا ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شدید مذمت کی گئی تھی اور اس مقدمے کی ایف آئی آر پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے رہنماؤں کی رپورٹ کے مطابق درج کرنے کے مطالبات کیے گئے تھے ۔ریلی کے شرکاء سے صدر پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد محمد اقبال قادری ،صدر پاکستان تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ ،صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اعظم ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ (ق) کے رہنماء غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء شیخ گلزار احمد اوراقلیتی ممبر مولابخش نے بھی خطاب کیا ۔ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ کرنا حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے اور حکمران استعفی دے کر عوام کو نجات دلائیں ریلی کے شرکاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالہ سے حکومتی بے حسی کے خلاف نعرے بازی کی بعد ازاں پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme