مہذب معاشروں میں کوئی انسان دوسرے پربوجھ نہیں ہوتا۔علوینہ خان

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

NewUNN
لاہور(یواین این پاکستان)برطانیہ کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیت علوینہ خان نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں میں کوئی انسان دوسرے انسان پربوجھ نہیں ہوتا مگربدقسمتی سے ہمارے انفرادی اوراجتماعی اصول وضابطے اور معیارتبدیل ہوگئے ہیں۔ہرانسان فطری طورپر کسی نہ کسی خصوصیت کاحامل ہوتا ہے۔اگرخصوصی افراد کو مناسب ماحول فراہم کیا جائے تووہ اپنی خدادادصلاحیتوں سے ہمیں حیران جبکہ معاشرے کومستفیدکرسکتے ہیں۔خصوصی افرادکواحساس محرومی سے بچانے کیلئے سرکاری اورمعاشرتی سطح پر دوررس بھرپوراقدامات کی اشدضرورت ہے۔حکومت برطانیہ خصوصی افراد کیلئے بنائے جانیوالے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے۔ اپنے ایک بیان میں علوینہ خان نے مزید کہا کہ خصوصی افرادکی ترقی اوربہبودکی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں ۔خصوصی افراددوسروں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں لہٰذاء ان کی عزت نفس کاخاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حسن اخلاق اورصلہ رحمی سے خصوصی افرادکی دنیا میں انقلاب برپاکر سکتے ہیں۔دنیا کی ریاست خصوصی افرادکوخصوصی مراعات مہیاکرے اوران کی ہرطرح کی ضروریات کابھرپورخیال رکھاجائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme