ڈی پی او اوکاڑہ کا حجرہ میں عورت پر پولیس تشدد کاسخت نوٹس

Published on June 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

ڈی پی او اوکاڑہ کا حجرہ میں عورت پر پولیس تشدد کاسخت نوٹس
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء فوری طور پرمعطل
اوکاڑہ(یواین پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے حجرہ میں ایک عورت پر پولیس تشدد کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر دیا تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے کر 48گھنٹوں میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیاترجمان پولیس کے مطابق صبا دختر محمد عباس سکنہ 124نائن ایل کا کہناہے کہ ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم نے مجھے پر تشدد کیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاءکو فوری طور پرمعطل کر دیا اور فیکٹ فائنڈنگ کے لئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی،ایس ڈی پی او صدراوکاڑہ سلیم رتھ ، ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمدشامل ہیں ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے 48گھنٹے کے اندر اند ر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی ملازم یا افسر کو اختیار ات کا ناجائز استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes