کرینہ کپور نے زویا اختر کی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں کام سے انکار کر دیا

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

66ممبئی (یو این پی) اداکارہ کرینہ کپور نے ہدایت کار فلمساز زویا اختر کی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں کام سے انکار کر دیا۔ کرینہ کپور نے رواں سال نامور فلمسازوں کی چھ فلموں میں کام سے انکار کیا ہے جن میں بیجوئے نامبیار، کرن جوہر اور سجوئے گھوش شامل ہیں۔ کرینہ سے زویا اختر کی فلم میں کام سے انکار کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ پچھلے پانچ ماہ میں، میں نے چھ فلموں میں کام سے انکار کیا کیونکہ میں کچھ ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انفرادیت نہ ہو اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان فلموں کا حصہ نہیں ہوں گی ۔اس کے بدلے میں فارغ وقت آرام سے گھر میں آرام کرتے ہوئے کتابیں پڑھ کر گزاروں گی۔یواین پی کے مطابق کرینہ نے کہا کہ لوگ جو کہتے ہیں ان کو کہنے دو مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں جیسے کہ میرے شوہر سیف کہتے ہیں کہ جو تم نہیں کرنا چاہتی وہ نہ کرو اوربے فکر ہو جاؤ۔اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں 15 سال گزارنے کے بعد مجھے یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ میں اپنی مرضی کروں اور مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلے درست ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题