ایک روز وقفہ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) شروع ہوگا

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 685)      No Comments

77
لاہور (یو این پی) دورہ سری لنکا کی تیاری کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایک روز کے وقفہ کے بعد (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوبارہ شروع ہوگا۔ 23 سے 25 جولائی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 11 بجے سے 12:30 تک فٹنس سیشن کا انعقاد ہوگا جبکہ ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں3:15 سے 6:30 تک تین پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ تربیتی کیمپ کے آخری روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کے مابین دورہ سری لنکا کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف اگست میں 2 ٹیسٹ میچوں اور3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔کیمپ میں حصہ لینے والے ٹیسٹ کرکٹرز میں کپتان مصباح الحق ، احمد شہزاد ،خرم منظور ،شان مسعود ،اظہر علی ،یونس خان ،اسد شفیق ،عمر اکمل ،وکٹ کیپر سرفراز احمد ،سعید اجمل ،عبد الرحمان ،محمد طلحہ ،جنید خان ،راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes