وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کا مختلف حفاظتی بندوں، سیلاب متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپس کا دورہ

Published on September 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد و فوکل پرسن رین ایمرجنسی ضلع ٹھٹھہ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہیں کسی بھی صورت تنہا اور بے یارو مددگار ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کو ریسکیو اور رلیف سمیت تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ انہیں تکالیف اور پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی ٹنڈو حافظ شاہ کے دریاء سندھ کے کچے کے علاقوں کے سیلاب متاثرہ لوگوں کے لئے قائم رلیف کیمپوں میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جھنڈو مری میں قائم بنیادی صحت مرکز کا بھی دورا کرکے متاثرین کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کی فرہمی کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ بعد ازیں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و فوکل پرسن رین ایمرجنسی صادق علی میمن نے محکمہ آبپاشی و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ فقیر جو گوٹھ، اگھیمانی اور آر ڈی 77 کے قریب پرانے شگاف کے مقام اور دریاء سندھ کے پی بی و دیگر حفاظتی بندوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے پانی کے بہاؤ اور دباؤ کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر پ پ جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی، صدر تحصیل ٹھٹھہ عبدالحمید سومرو، معشوق ببر، غلام حیدر شاہ، سلیم گندرو، شاہنواز مگسی، آفتاب سومرو، میر شاہ اور دیگر پارٹی رہمناء اور معززین بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes