عمران خان کا اداروں کیخلاف پروپیگنڈا جھوٹ کاپلندہ ہے۔ محسن عباسی

Published on July 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

Abbasi
لاہور(یواین پی )ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے مذاکرات کیلئے باضابطہ دعوت کے باوجود عمران خان کادوٹوک انکاران کی غیرسنجیدگی اوربدنیتی کاآئینہ دار ہے ۔سیاست اورجمہوریت میں بات چیت کاوقت کبھی ختم نہیں ہوتا ۔کوئی سلجھا اورسنجیدہ سیاستدان بات چیت کادروازہ بند نہیں کرتا مگرعمران خان سیاسی سوجھ بوجھ اورآداب سے عاری ہیں۔لگتا ہے عمران خان کے پاس فیصلہ کرنے کااختیار نہیں کیونکہ وہ محض ایک کٹھ پتلی ہیں۔اپنے ایک بیان میں سردارمحسن عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان کاانتخابات میں شکست کی خفت مٹانے کیلئے قومی اداروں کیخلاف مسلسل پروپیگنڈا جھوٹ کاپلندہ ہے۔موصوف سونامی مارچ کی آڑ میں عدلیہ اورالیکشن کمیشن کی نیک نامی پرڈرون حملے نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے توعمران خان آزاد عدلیہ کادروازہ کھٹکھٹائیں کیونکہ عدلیہ ایک آزاد ادارہ ہے جوان کی دھونس سے مرعوب ہوکرانہیں ان کی مرضی کافیصلہ نہیں دے گا ۔عمران خان یادرکھیں وہ عام انتخابات میں ہونیوالی شکست کا انتقام قومی اداروں سے نہیں لے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوٹھوس شواہدکے بغیر اس قسم کی سخت چارج شیٹ لگانے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔ عمران خان کودوسروں کے ساتھ محاذآرائی کے سواکچھ نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے بارے میں پائے جانیوالے شبہات دورکرنے جبکہ ان کے کردارپر اٹھائے جانیوالے سنجیدہ سوالات کاتسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes