پی سی بی نے ورلڈ الیون کے شیڈول کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی

Published on August 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 643)      No Comments


لاہور (یو این پی)پی سی بی نے ورلڈ الیون کے شیڈول کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔ بورڈ نے سات سے پندرہ ستمبر کے دوران میچوں کے لیے دو مختلف شیڈول پنجاب حکومت کو بھجوا دیئے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 7 سے 15 ستمبر کے درمیان ورلڈ الیون کے میچز کروانے کی تجویز پنجاب حکومت کو پیش کر دی ہے۔ پی سی بی انتظامیہ کے مطابق ان میچز کے لیے پنجاب حکومت کو 2 شیڈول بھجوائے گئے ہیں۔پی سی بی نے 15، 13، 12 ستمبر یا 14، 13، 11 ستمبر کو میچز کیلئے حکومت سے سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد دورے کا باضابطہ اعلان ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes