اسلام آباد میں امن وامان کے قیام کے لیے ابتدائی طور پرپاک فوج کے دو ہزار جوان تعینات

Published on August 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

index
اسلام آباد(یو این پی) اسلام آباد میں امن وامان کے قیام کے لیے ابتدائی طور پرپاک فوج کے دو ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، پاک فوج کی ایک پلاٹون منگلا اور ملتان سے اسلام آباد منگوائی گئی ہے،پاک فوج کی کیوئیک ریسپانس فورس سہالہ،ترنول اور گولڑہ میں سٹینڈ بائی پر موجود رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی کو پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے پاک فوج کی ایک پلاٹون ملتان اور منگلا سے اسلام آباد منگوائی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق تقریبا دو ہزار جوانوں کو اسلام آباد میں سول انتظامیہ اور پولیس کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے جو اسلام آباد میں ائیر پورٹ ،حساس عمارتوں پارلیمنٹ ہاوس سمیت دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کے لیے موجود رہے گی جبکہ پاک فوج کا کیوئیک رسپانس فورس سہالہ،گولڑہ اور ترنول میں سٹینڈ بائی موجود رہے گا جبکہ ریڈ زون اور حساس عمارتوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے پاس رہے گی،،،،اس سے قبل اسلام آباد میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جو ابھی تک برقرار ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes