بارسلونا۔جوزفین کرسٹینا وفد کیساتھ اظہار افسوس کیلئے ن لیگ سپین کے صدر چوہدری نذیر گوندل کی رہائشگاہ پر پہنچ گئیں

Published on September 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

MN
بارسلونا(ایم ایم سہوترہ) مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنے والی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کر سٹیناوفد کیساتھ اظہار افسوس کیلئے مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری نذیر گوندل کی رہائشگاہ پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری نذیر گوندل سے انکے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور مر حوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔اس موقع پر ملکی حالات اور ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔چوہدری نذیر گوندل نے جوزفین کرسٹینا اور انکے وفد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ہم ہمیشہ کی طرح آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم تمہارے بھائی ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن سپین کے سنےئر نائب صدر مزمل حسین باجوہ بھ موجود تھے۔انہوں نے بھی ملکی حالات پر بات چیت کی۔اور خواتین کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔جوزفین کرسٹینا نے کہا سمندر ہم سب پاکستانی ہیں۔ایک دوسرے کے دکھ اور درد میں شامل ہونا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپکو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题