حکومت کو کسی لانگ مارچ یا احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں‘ وزیراعظم محمد نوازشریف

Published on August 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

22

اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو کسی لانگ مارچ یا احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں‘ وہ اپوزیشن کی بات سننے اور ان کے حل کیلئے تیار ہیں‘ خواہ وہ لانگ مارچ سے پہلے یا بعد میں ان سے ملیں ان کی شکایات کا ازالہ کیاجائے گا۔ اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض عناصر احتجاج کا راستہ اختیارکرتے ہوئے تشدد اور لاقانونیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم عوام ایسے عناصر کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں جو انھیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ریڈیوپاکستان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی مسائل احتجاج یا مارچ سے نہیں بلکہ مذاکرات اور مفاہمت سے حل ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ عدلیہ اور دیگر ادارے حزب اختلاف کی شکایات دور کرنے کیلئے آزادانہ طورپر کام کررہے ہیں جن پر اعتماد کیاجاناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے جب پوری قوم اس کی حمایت کررہی ہے تو حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی مسلح افواج اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے اپوزیشن پر زوردیا کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مثبت اور تعمیری کردارادا کرے۔ ایک سوال پروزیراعظم نے کہاکہ حکومت بجلی کی پیداوارمیں اضافے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کا بحران حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题