پی ٹی آئی معاملات کے حل کے لئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرے۔احسن اقبال

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

44
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر زور دیا ہے کہ معاملات کے حل کے لئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن ملکی آئین اور قانون کی خلاف ورزی کسی کو نہیں کرنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت چل رہا ہے اور اس دوران کسی کو بھی انتشار یا انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے اور یہاں جمہور ہی کی بالادستی ہوگی اور ہم ملک میں آمریت کے خلاف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ کے پی کے میں انقلاب لائے اور علاقے کی ترقی کے لئے وہاں کام کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لئے جانے کے بارے میں کوئی ہدایات نہیں ہیں بلکہ انہیں خوش آمدید کہا جائے گا لیکن کسی کو بھی قانون یا آئین توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy