آئین یا اس کی کسی شق کو بائی پاس کردیا جائے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہےافتخار محمد چودھری

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

ift
اسلام آباد (یو این پی) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے اسلام آباد میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ آئین یا اس کی کسی شق کو بائی پاس کردیا جائے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ ملک میں آئین کے مطابق عوام کو حقوق نہیں ملیں گے تو بدامنی پیدا ہوگی۔ افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 9 کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کو ان کے حقوق نہ ملیں تو وہ بدظن ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز کی رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ کو اسلام آباد کچہری واقعے کا جلد فیصلہ کرنا چاہئیے۔ غزہ کی صورتحال پر پاکستان کی جانب سے بھر پور کردار ادا نہیں کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے، قانون کا آدمی ہوں، قانون کے مطابق چلوں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes