پرنیتی چوپڑا فلم کی عکسبندی میں تاخیر کے اعلان سے افسردہ

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

99ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا فلم کی عکسبندی میں تاخیر کے اعلان سے افسردہ ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پرنیتی چوپڑا جو اپنی اگلی فلم میں اداکار سیف علی خان کے مدمقابل ہیروئن دکھائی دیں گی جن کے وہ ہر وقت میڈیا پر گن گاتی رہتی ہیں اور کئی بار کام کی خواہش کا بھی اظہار کر چکی ہیں۔ فلم کی عکسبندی کی تاریخ میں تاخیر کا اعلان کیاگیا ہے جس پر اداکارہ پرنیتی چوپڑا کافی افسردہ دکھائی دیتی ہیں۔ تاریخ میں تاخیر کی وجہ سیف علی خان کا مصروف ترین فلمی شیڈول بتایا جا رہا ہے جس سے فارغ ہو کر ہی وہ فلم کی عکسبندی کا آغاز کروائیں گے۔ اس لئے پرنیتی کو اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کیلئے ان کا انتظار کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题