ہم پی ٹی آئی کے لوگ پر امن ہیں اورپر امن رہیں گے محترمہ سدرہ فیصل، الماس لیاقت

Published on January 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

پتوکی (یواین پی)پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 134 محترمہ سدرہ فیصل،پی پی 183سے رانا الماس لیاقت نے پتوکی نجی ہوٹل میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں ہم پی ٹی آئی کے لوگ پر امن ہیں اورپر امن رہیں گے جنرل الیکشن شفاف ہوئے تو پی ٹی آئی ہی جیتی گی پی ٹی آئی ایک سیاسی محب وطن جماعت ہے مزید کہاکہ میڈیا اور وکلاء برادری کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے پتوکی کوضلع اور پھولنگر کو تحصیل کا درجہ دلوائیں گے حبیب آباد،جمبر، سرائے مغل، خوبصورت شہروں میں شامل ہوں گے اور میگہ روڈ سمیت دیگر سڑکیں بنوائیں گے اور بہترین ہسپتالوں کیساتھ ساتھ ادویات کی مفت فراہمی اولین ترجیح ہوگی پتوکی میں یونیورسٹی جیسے منصوبے بھی لائیں گے مقامی دوسیاسی خاندانوں نے اقتدارمیں رہ کر عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا ہی سلوک کیا پھولوں کے شہر پتوکی میں مقامی سیاست دان خوشحالی نہ لاسکے اور نہ ہی پھولوں کے شہر پتوکی کی بہتری کیلئے کوئی پلان سامنے نہ لاسکے پتوکی شہر میں سیوریج کا نظام بہت خراب ہے اور دوسری طرف سفائی ستھرائی کا نظام بھی درہم برہم ہے جگہ جگہ کوڑاکرکٹ پڑا ہوا دکھائی دیتا ہے پتوکی کہنہ روڈ،چونیاں روڈ،ہلہ روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں آج تک مقامی سیاستدانوں نے پتوکی شہر کی عوام کیساتھ کھلواڑ کیا دونوں خاندانوں نے ہمیشہ تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا اب وقت آگیا ہے دونوں سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کامیں حلقہ کی عوام سے پرزور اپیل ہے کہ8فروری کے دن انتخابی نشان توااورپیالہ پر مہر لگاکر ہمیں کامیاب کروائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes