جس مقصد کے لیئے آزادی حاصل کی گئی تھی اس مقصد کو زندہ رکھا جا ئے سردار عاطف حسین

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 694)      No Comments

Rajin
راجن پور ( خرم شہزاد بُھٹہ سے) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب برائے لٹریسی سردار عاطف حسین خان مزاری نے تقریبات آزادی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ مہینہ بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہمارا وطن عزیز پاکستان آزاد ہوکر معرض وجو د میںآیا ۔ یہ آزادی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی ہے ہم سب پر پاکستان کا سایہ قائم و دائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر آزادی تقریبات کو پورا مہینہ منانے کے لیئے اور ان قربانیوں اور فرمودات قائد کو یاد رکھنے لیئے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار، سپرنٹنڈ نٹ چیل ملک آصف عظیم ،ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ جیل ساجد رضا ،صدر پریس کلب امجد فاروق ڈاکٹر خلیل ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اگست کا مہینہ تاریخی لحاظ سے ایک اہمیت رکھتا ہے غلا می سے آزادی کا مہینہ ہے جس مقصد کے لیئے آزادی حاصل کی گئی تھی اس مقصد کو زندہ رکھا جا ئے۔ اس تقریب میں رنگا رنگ پروگرام جن میں ملی نغمے، خاکے ۔ کشتی ، جھومر ، موسیقی ، نلی پکڑنا جیسے پروگرام کرائے گئے مقررین نے کہا کہ جیل میں ایک صاف ستھرا نظام دیکھ کر خوشی ہو ئے ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آزادی کی خوشیوں میں جیل کے قیدیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ا س نعمت سے محروم نہ رہیں ۔ آخر میں سپرنٹنڈنٹ جیل نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme