میڈیا طاہر القادری کا بائیکاٹ کرے، احسن اقبال

Published on August 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

11
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ میڈیا کو چاہیے کہ وہ طاہر القادری کا بائیکاٹ کرے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ وہ طاہر القادری کے یوم شہداء کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے طاہر القادری کے آزادی مارچ کے ساتھ چلنے کے بیان پر کہا کہ تحریک انصاف کے تجربہ کار رہنما کو معاملے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ کیا نئے پاکستان میں خون کی نہریں بہائی جائیں گی؟ حکومت ملک کو آگے لے کر جانا چاہتی ہے لیکن کچھ عناصر ملکی ترقی کے خلاف ہیں۔ ہم پاکستان کے اقتصادی اور معاشی مسائل حل کرنے میں پرعزم ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری سے بات چیت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ حکومت نے دونوں سے بات چیت کے لئے مخلص کوشش کی اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو مینڈیٹ دیا۔ کل بھی حکومت نے ان سے رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ طاہر القادری ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں جس کی مثال انہوں نے اپنی تقریر میں لوگوں کو مارنے کا پرمٹ دے کر قائم کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes