حکومت پنجاب کی جانب سے 66کروڑکے فنڈزکی فراہمی کے باوجودہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کی سہولت نایاب

Published on May 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

images
لاہور(یواین پی)حکومت پنجاب کی جانب سے 66کروڑکے فنڈزکی فراہمی کے باوجودہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کی سہولت نایاب۔مریض ذلیل وخوارہونے پرمجبور۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے66کروڑروپے کے فنڈزجاری کیے اس کے باوجود لوگوں کوہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کرانے میں شدیدمشکلات کاسامناہے جبکہ ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث مریض علاج معالجہ کے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں تحصیل ہیڈکوارٹرزمیں ہیپاٹائٹس کے مریض سرکاری سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کی بجائے پرائیویٹ کلینکوں اورہسپتالوں سے مہنگے داموں علاج کرارہے ہیں عوامی شکایات کے باوجودضلعی حکومت اورمحکمہ صحت حکام نے چپ سادھ رکھی ہے شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق عوام کوبہترعلاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme