ملکی حالات میں سنگینی کا پہلو آگیا ہے مگر اس مرحلہ پر سنجیدگی اور قومی جذبے کے تحت سدھار آجائے گا خالد حسین باٹھ

Published on August 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

har
ہارون آباد(یواین پی)معروف سیاسی رہنماء و سابق آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 191خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات میں سنگینی کا پہلو آگیا ہے مگر اس مرحلہ پر سنجیدگی اور قومی جذبے کے تحت سدھار آجائے گا قوم حالات بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اور قوم سیاسی حالات میں استحکام چاہتی ہے ملکی استحکام کے لیے ملکی حالات کا مستحکم ہونا بھی ناگزیر ہے حالات کی بہتری کے لیے دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ دوا اور دعا کے ذریعے حالات میں بتدریج بہتری آئے گی ۔مایوسی کی ضرورت نہیں ہے ملک و قوم کے لیے کام کرنے والے اپنے کام کو سنجیدگی سے کرتے رہیں گے اور آخری سرخروئی سنجیدہ سیاست کرنے والوں کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور ملکی سیاست میں اس وقت نشیب وفراز کی سی کیفیت ہے مگر جلد ہی حالات سیدھے راستے پر آجائیں گے اور قوم ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور اصول اور فہم و فراست کی سیاست وقت کا تقاضا ہے پاکستان ایک آئینی ریاست ہے او ر ہمیں یقین ہے کہ ہمارا ملک اپنے آئینی راستے پر گامزن رہے گا حالات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مایوسی گنا ہ ہے اور ہم تمام تر حالات میں روشن امید کا چراغ تھامنے والے لوگ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ حالات میں جلد ازجلد سدھار آئے گا اور ملک وقوم کی تمنائیں ہی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوں گی ۔قوم کی خواہشات ہی ملکی معاملات کے لیے بہترین راستہ ہیں اور قوم کے حالات کار اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر پر سکون پہلو پر آکر سلجھ جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题