اسلام آباد میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ میں عوام کے جوق در جوق شریک ہونے سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار

Published on August 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

01
ہارون آباد(یواین پی)اسلام آباد میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ میں عوام کے جوق در جوق شریک ہونے سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور حکمرانوں کی رخصتی کاوقت نہایت قریب آگیاہے حکمرانوں نے ایک سال میں عوام کو اس قدر مسائل میں مبتلا کر دیا ہے کہ عوام ایک ہی کال پر جمع ہو گئے ہیں حکمران ملک وقوم پر رحم کھائیں اور نوشتہ دیوار سمجھ کر مستعفی ہو جائیں عوام نے اپنا پیغام دے دیا ہے کہ وہ حکمرانوں سے تنگ ہیں حکمران دھاندلی کی بدولت اقتدار میں آئے اور اب یہ دھاندلی کلچر دم توڑ گیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) لاہور کی سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ تمکین آفتاب ملک نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جبر اور دھونس کے باوجود عوام کا اسلام آباد میں کامیاب دھرنا اس حقیقت کی علامت ہے کہ عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں اور قومی حکومت کا قیام ہی مسئلہ کا حل ہے آئین کے تقاضوں کے مطابق وسیع تر قومی حکومت کر کے احتساب کیا جائے اور عوا می تکالیف کا ازالہ کر کے نئے الیکشن کرائے جائیں چوہدری شجاعت حسین کا فارمولا حقائق اور اصولوں پر مبنی ہے اور چوہدری شجاعت حسین کی دانشمندانہ تجاویز ہی موجودہ بحران کو حل کرنے میں اہم ثابت ہو سکتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy