حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں‘پرویز رشید

Published on August 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

66
اسلام آباد۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں‘ عمران خان کو کوئی ایسا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے جو آئین کے دائرے سے باہر ہو۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کھلے دل سے عمران خان کے آئینی مطالبات تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے دھرنا کے شرکاء کے تحفظ کے لئے کنٹینر کھڑے کئے ہیں کیونکہ سیکیورٹی اداروں نے جڑواں شہروں کو سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عمران خان کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے‘ حکومت نے کسی کو گرفتاراور نہ کسی کو زبردستی گھروں کو واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن بھی عمران خان کے رویہ پر مایوس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رات کو میوزیکل شو سننے کے بعد لوگ روزانہ گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان خود کھلاڑی اور امپائر ہے اور وہ روزانہ اپنے بیانات تبدیل کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes