جاوید ہاشمی کو پمز ہسپتال میں بہترین علاج فراہم کیاجا رہا ہے۔ ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

22اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کو پمز ہسپتال میں بہترین علاج فراہم کیاجا رہا ہے جنہیں ڈی ہائیڈریشن ،گلے کی خرابی اور بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔پمز ہسپتا ل کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو اینٹی بائیو ٹیک ادویات دی جارہی ہیں ان کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں ان کی ای سی جی ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ ان کو دل کا مرض نہیں ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار اور کئی احتجاجی مظاہرین بھی علاج کے لئے روزانہ ہسپتال آ رہے ہیں انہیں ایسے ہی طبی مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہسپتال میں ضروری انتظامات کیئے گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں ادویات کے علاوہ جدید ایمبولینس ڈاکٹر اور طبئی عملہ ہمہ وقت موجود ہے انہوں نے کہا کہ پیمز ہسپتال وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں علاج معالجے کی بہترین سہولیات دی جاتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes