ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں،الطاف حسین کا آرمی چیف کو محبت بھرا پیغام

Published on August 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

777777777777
لندن (یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کی ثالثی خوش آئند ہے، جنرل راحیل شریف نے مداخلت کر کے دلوں میں گھر بنا لیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ہم پاک فوج سے محبت کرنے والے ہیں، جو لڑائی، جھگڑا نظر آ رہا تھا، اللہ نے ان سے بچا لیا۔ یو این پی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مداخلت کر کے دلوں میں گھر بنا لیا ہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ غلط فہمیاں دور کرا دیں۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ موجودہ حالات میں وزیراعظم کیلئے کیا کہنا چاہیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ بس اتنا کہوں گا ”بہت دیر کی مہرباں آتے آتے“۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بات چیت میں جائز مطالبات یقینا زیر بحث آئیں گے اور آرمی چیف ثالثی کا کردار نیوٹرل جج کی طرح ادا کریں گے لیکن اگر کسی بات پر اتفاق نہ ہوا تو آرمی چیف کا فیصلہ ری الیکشن کی صورت میں بھی آ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes