کراچی کے شہریوں نے عمران خان پر نوٹوں کی ’’بارش‘‘ کر دی

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

04
کراچی(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ریکارڈ بن گیا ہے، ایک گھنٹے میں لوگوں کی جانب سے 12 کروڑ روپے عطیہ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں شوکت خانم کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک گھنٹے کے دوران شوکت خانم کو کراچی کے شہریوں کی جانب سے 12 کروڑ روپے عطیہ کیے گئے۔ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ مسلم لیگ ن کی جانب سے شوکت خانم پر الزامات کا جواب ریکارڈ فنڈ دے کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes