ہارون آباد اور گردونواح میں پینے کے صاف پانی کا فقدان عوام کے لیے بحران کی شکل اختیار کر گیا

Published on August 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

wt
ہارو ن آباد(یواین پی)ہارون آباد اور گردونواح میں پینے کے صاف پانی کا فقدان عوام کے لیے بحران کی شکل اختیار کر گیا شہر کی واٹر سپلائی سکیم کو جدید تقاضوں کے مطابق نہ ڈھالنے اور گردونواح کے چکوک میں نئی واٹر سپلائی سکیمیں اجراء نہ کرنے کے باعث پینے کے صاف پانی کی قلت اب علاقے کے لوگوں کے لیے ایسی اذیت بن چکی ہے جس کا کوئی مداوا نہیں کیا جا رہا علاقہ ہارون آباد میں زیر زمین پانی زیادہ تر کڑوا ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا واحد موثر ذریعہ واٹر سپلائی سکیمیں ہوسکتی ہیں ہارون آباد واٹر سپلائی سکیم دو عشرے پرانی ہے اور اس واٹر سپلائی سکیم کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں ڈھالا گیا ہے جبکہ پانی کو پینے کے قابل بنانے والے کیمیکل بھی استعمال نہیں کیے جاتے جس کے سبب واٹر سپلائی سکیم ہارون آباد کا پانی زیر استعمال نہیں لایا جا سکتا ہے گردو نواح کے چکوک میں زیادہ تر واٹر سپلائی سکیموں کا وجود تک نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے ان چکوک کا المیہ ہے کہ انہیں گزشتہ چند سالوں میں واٹر سپلائی کے منصوبے نہیں دئیے گئے ہیں ہارون آباد کے چکوک کے ساتھ واٹر سپلائی سکیمیں نہ دے کر نہایت افسوسناک امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت احمد حسن قریشی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد شہر کے لوگو ں کے لیے بھی پینے کا صاف پانی سب سے بڑا مسئلہ کی حیثیت رکھتا ہے ساراد ن شہر کے لوگ پینے کے صاف پانی کے حصول کے سلسلہ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کچھ لوگ پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے کین سسٹم کو بھاری ادائیگی کر کے پانی حاصل کرتے ہیں جبکہ شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں ہر وقت نہر کنارے نصب دستی نلکوں اور ڈونکی پمپوں کے ذریعے پانی حاصل کرنے کے لیے لگی رہتی ہیں وہ لوگ مخیر حضرات کی جانب سے نصب کیے گئے ان نلکوں سے استفادہ کرتے ہیں اس کے باوجود شہر کی کم ازکم 95فیصد آبادی صاف پانی کے بغیر کی بجائے مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے حکومت پر فرض ہے کہ وہ عوام کے اس اہم ترین مسئلہ کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题