پہلا ٹیسٹ، بلے بازوں نے قومی بائولرز کی محنت پرپانی پھیر دیا

Published on August 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

مانچسٹر (یواین پی)مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوسری اننگ میں کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنالیے ہیں جبکہ مجموعی برتری 244 رنز ہوگئی ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر ڈھیر کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز میں ہی اس وقت ڈگمگا گئی جب پہلی اننگ میں 156 رنز کی کلاسک اننگز کھیلنے شان مسعود دوسری اننگ میں صفر پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پہلی اننگ کے ہیرو کی وکٹ سٹورٹ براڈ کے نام ہوئی۔شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان اوپننگ بلے باز عابد علی محتاط اننگ کھیلنے کی کوشش کی تاہم ڈوم بیس کی گیند پر جارحانہ سٹروک کھیلنے کی کوشش میں 20 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔اوپنر عابد علی کو 7 رنز کے انفرادی سکور پر بین سٹوکس کے کیچ چھوڑنے پر نئی زندگی بھی ملی تھی۔ بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر محض 5 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند پر بین سٹوکس کو کیچ دے بیٹھے۔چوتھی وکٹ اظہر علی کی گری جو ووکس کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اسد شفیق نے 29 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27 رنز پر اسٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے اسی طرح شاداب خان بھی 15 رن بناکر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی 11 گیندوں پر محض دو رنز دے کر اسٹوکس کی گیند پر برنس کو کیچ دے بیٹھے۔اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرے روز 4 وکٹ پر 92 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog