آنسو گیس کی شیلنگ، چوہدری شجاعت حسین کی حالت ’غیر‘ ہو گئی

Published on August 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

444

اسلام آباد (یو این پی) دھرنوں پر پولیس کی شیلنگ سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی حالت غیر ہو گئی جس پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماءکامل علی آغاز نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب چوہدری شجاعت حسین کی گاڑی طاہر القادری کی گاڑی سے آگے موجود تھی کہ اچانک شیلنگ شروع ہو گئی۔ چوہدری شجاعت کی گاڑی کے سامنے کھڑی خواتین کارکنان میں سے ایک خاتون آنسو گیس کے باعث بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی جس کی مدد کیلئے چوہدری شجاعت حسین گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر آ گئے تاہم اسی دوران آنسو گیس کا ایک اور شیل ان کے قریب آ گرا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题