حلقہ فکر و فن ریاض کی جانب سے کاشانہ ادب میں یوم اقبال کی پر وقار تقریب

Published on April 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

1
ریاض  (بیورو چیف زکیر احمد بهٹی ) شعراء ادیبوں کی تنظیم حلقہ فکر و فن ریاض کی جانب سے کاشانہ ادب میں یوم اقبال کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان منظورالحق ،مسز نگہت منظورالحق بریگیڈیئر جاوید اشرف شہر ریاض میں مقیم  شعراءحضرات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی تقریب کی نظامت معروف شاعر جاوید اختر جاوید نے کی  سفیر پاکستان منظورالحق نے تقریب میں کلام اقبال پیش کرنے والے شعراء حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں توازن رکھتے ہوئے اسلام کی روح کو اپنی شاعری میں شامل کیا ان کی شاعری بچے ،جوانوں بزرگوں کو تعلیمات دیتے ہوئے نظر آتی ہےانکی شاعری میں سوچ فکر فلسفہ ملتا ہے علامہ اقبال  بہت عظیم شاعر تھے انھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کی رہنمائی کی ہر دور میں انکی شاعری امت کی رہنمائی کرتی ہے منظورالحق نے کہا جب کوئی شخص اقبال کو پڑھتا ہے تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ شاعری اس کی ترجمانی کر رہی ہے ڈاکٹر ریاض چوہدری، بریگیڈیئر جاوید اشرف، مسز صابر کشنج، معروف صحافی جاوید اقبال آمین تاجر نے علامہ اقبال کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی جبکہ تنویر میاں، اصغر چشتی، وقار نسیم وامق، عبدالرزاق تبسم، ڈاکٹر سعید احمد وینس، نے کلام اقبال ترنم میں پیش کیا تقریب کے آخر میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے علاقائی زبانوں اور کلچر کے فروغ پر سفیر پاکستان منظورالحق کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

2

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes