کارکنوں پر تشدد پولیس کا نہیں گلو بٹوں نے کیا ، عمران خان

Published on August 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

111
اسلام آباد (یواین پی)عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف پرچہ درج کرائیں گے۔ ساری دنیا میں پرامن احتجاج ہوتا ہے۔ آزادی لیے بغیر یہ جگہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گیاسلام آبادمیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ کرنے کی کوشش کرتا ہے جب بھی اقتدار میں آیا تو تمام اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جمہوریت میں پر امن احتجاج کی اجازت ہے،عمران خان نے کہا کہ کارکنوں پر تشدد پولیس کا نہیں گلو بٹوں کا کام ہے۔ دھرنے کے شرکا خود کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے۔ تشدد حکومتی منصوبے کا حصے ہے جبکہ جمہوریت میں اس قسم کا تشدد نہیں ہوتا، نہتے لوگوں پر تشدد کور کرنے والے میڈیا نمائندوں کو بھی مارا پیٹا گیا اور ہمارے کوآرڈینیٹر فراز چودھری رات سے اب تک لاپتہ ہیں،انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مجھ پر 3بار شیلنگ کی جو اتنی شدید تھی کہ دیکھنا اور سانس لینا دشوار ہوگیا،انہوں نے کہا کہ آزادی لیئے بغیر یہ جگہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے میں موت کے لیئے تیار ہوں، عمران خان نے کہا کہ اگر ہمارا اقتدار چلا بھی جاتا ہے تو کوئی پروا نہیں، انہوں نے کارکنوں کو ثابت قدم رہنے پر مبارکباد بھی دی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف کراچی میں ہڑتال اور یوم سوگ منایا جارہا ہے،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف کراچی میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جس کا دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تاجر تنظیموں نے کاروبار اور ٹرانسپورٹرز نے بھی گاڑیاں بند رکھنے کا اعلان کیا۔ شہر کے اکثر پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ صبح کھلنے والی دکانیں اور ریسٹورنٹ بھی نہ کھل سکے۔ شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy