حریم شاہ ایئرپورٹ پراپنی فلائٹ مس ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہو گئیں

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ ترکی سے بحرین جانے کے لئے ایئرپورٹ پراپنی فلائٹ مس ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ اپنی پریشانی سے متعلق بتارہی ہیں۔ انسٹا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہو ں نے بتایا کہ ’میرے ساتھ ایک سانحہ پیش آیا ہے کہ میں نے بحرین جانا تھا لیکن میں بھول گئی کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت سفرکرنے کیلئے ویکسین کے ساتھ ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانالازمی ہے۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جب ایئر پورٹ پر پہنچیں تو انہیں سٹاف نے کوویڈ رپورٹ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی جمع کرانے کا کہا کہ جو کہ انہوں نے نہیں کرایا تھا۔انہوں نے سٹاف کو بتا یاکہ میں نے ویکسین لگوا رکھی ہے مگر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سفر کے لئے پی سی آرٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے، آپ ایئرپورٹ سے ہی کرالیں جس کے بعد وہ ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کے لئے قائم کاؤنٹر پر چلی گئیں جہاں دیر ہونے کے باعث ان کی بحرین جانے والے فلائٹ مس ہوگئی۔ حریم شاہ شیئر ویڈیو میں کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں اور ان کے بقول انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ایسی صورتحال میں کیا کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes