کھیلیں مثبت سرگرمیاں ہیں جس کے ذریعے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب لایا جاسکتا ہے غلام مرتضی

Published on September 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 621)      No Comments

Ha
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا ہے کہ کھیلیں مثبت سرگرمیاں ہیں جس کے ذریعے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب لایا جاسکتا ہے جسمانی وذہنی صحت کے لیے کھیل ضروری ہیں کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور اگر کھیلوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے تو ہر علاقے سے کھلاڑی ابھر کر سامنے آسکتے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں قابل داد ہیں اور اس سے پاکستان کے کھیلوں میں روشن مستقبل کا اظہار ہوتا ہے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ناگزیر امر ہے قبل ازیں گرین سٹار کرکٹ قبل چک 71فور آر کے زیر انتطام اور پروگرام کے میزبا ن عبدالرشید یوسفی کی طرف سے کرکٹ میلا سجایا گیا جس میں عوام اور وائٹل ورکرزنے بھر پور شمولیت کی فائنل میچ 71فور آراور 53فور آر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ سخت مقابلے کے بعد 53فور آر کی ٹیم نے جیت لیا تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں شریک لوگوں کی دلچسپی کے لیے میزبان عبد الرشید یوسفی نے رنگا رنگ کمپیئرنگ اور آیئٹم پیش کیے تقریب میں میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی آخر میں عبد الرشید یوسفی کی طرف سے مہمان خصوصی کو ایک بہترین کتاب کا تحفہ بھی دیا گیا ۔اس موقع پر مبشر مجید طور ،محمد رمضان ظفر ،عرفان کھوکھر ،صادق رضا ،شہباز سانول ،ارسلان بلا و دیگر بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题