ملک میں جمہوریت نہیں لیکن ثاقب نثار کی سرپرستی میں ڈکٹیٹرشپ کی بدترین قسم ہے نواز شریف

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاءسے بدتر صورتحال پورے پاکستان میں نافذ کردی گئی ، مجھ پر مارشل لا میں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگائی گئیں، وہ چیف جسٹس کے موجودہ اقدمات کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے ۔
احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ’ملک میں جمہوریت نہیں لیکن ثاقب نثار کی سرپرستی میں ڈکٹیٹرشپ کی بدترین قسم ہے ، ملک میں جو کچھ ہورہاہے اور جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ، وہ جوڈیشل مارشل لاءسے کم نہیں جو حتیٰ کہ مارشل لاءکے دوران بھی نافذ نہیں کی گئیں‘۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب اپنی بات سنا دیتے ہیں،جب کوئی اور بولتا ہے تو اس پر پابندیاں لگا دیتے ہیں۔
نوازشریف کاکہناتھاکہ انہیں کرپشن مقدمات میں مجرم قراردلوانے کے لیے سنجیدہ کاوشیں کی گئیں جس کے مقدمات نیب عدالت میں زیرسماعت ہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سراج الحق کی سینیٹ الیکشن میں ہار س ٹریڈنگ سے متعلق بات بہت معنی خیز ہے ، امیر جماعت اسلامی نے بھی بولاکہ اوپر سے حکم آیا تھا، سچی بات خودہی نکل جاتی ہے، ان باتوں کی تحقیقات ہونی چاہیں ۔ عمران خان کو اپنے آپ سے بھی پوچھنا چاہیے کہ کس نے پارٹی کو الیکشن میں ووٹ دینے کی ہدایت کی ، کیا غیر قانونی سیاست میں ملوث لوگ تبدیلی لاسکتے ہیں؟عمران خان کو یہ بھی عوام کو بتاناچاہیے کہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور پنجاب سے سینیٹ کی نشست کیسے جیتے ۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا اس پارلیمنٹ میں دم خم نہیں ہے، اگلی تگڑی پارلیمنٹ آ گئی تو سب کچھ ٹھیک کر دیں گے،ملک کی خدمت کی، اسے ایٹمی قوت بنایا اور سی پیک دیا، دہشت گردی ختم کی اور کراچی کے حالات بہتر ہوئے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کلثوم نوازکی طبیعت پہلے سے بہترہے،قوم سے کلثوم نوازکیلئے دعاکی اپیل ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم توبس گئے اورجاکرواپس آ گئے۔ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ منظور پشتین کے جلسے میں پانی چھوڑ دینا زیادتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes