ساجد عرف لالی ڈاکیت گینگ کا سرغنہ پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار

Published on September 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

Hatkari.2
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)ساجد عرف لالی ڈاکیت گینگ کا سرغنہ پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار،پولیس چوکی ہلوکی نے لاکھوں روپے کامال مسروقہ بر آمدکرکے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج ہلوکی ملک عرفان نے ڈاکیتی کی نیت سے بیٹھے ساجد عرف لالی ڈاکیت گینگ کا سرغنہ ساجد عرف لالی،اقبال عرف بالی، خرم عرف خرمی، محمد حسین عرف حسینی، شبیر عرف شیرو کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، موبائل فونز، ناجائز اسلحہ نقدی و یگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا۔ محرر چوکی ہلوکی شاہد اسلم بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکیت گینگ نے روڈ پر ڈاکیتی کی وارداتیں کرنا معمول بنا رکھا تھا جس پر گزشتہ روز چوکی انچارج ملک عرفان، کانسٹیبل ظہیر عباس وددیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ملزمان کی گرفتاری سے روڈ پر ہونے والی ڈاکیتی کی وارداتوں میں واضع کمی آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes